سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ
Web Desk
22 November 2026
پاکستان کے مجموعی سرکاری قرضوں میں گزشتہ ایک مالی سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے (6.2 ٹریلین روپے) کا بھاری اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے مالی سال 2027 سے 2029 کے لیے مرتب کردہ قرضوں کی پائیداری کے تجزیے اور جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 کے اختتام پر ملک کے مجموعی سرکاری قرضوں کا حجم 84.8 ٹریلین روپے تھا جو اگلے 12 ماہ میں نمایاں اضافے کے بعد جون 2026 کے اختتام تک 90.98 ٹریلین روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس رقم میں حکومت کے براہِ راست قرضے اور حکومت کی جانب سے ضمانت فراہم کردہ قرضے بھی شامل ہیں، تاہم مجموعی قرضوں کے حجم میں 6.2 ٹریلین روپے کے بڑے اضافے کے باوجود ملکی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے لحاظ سے قرضوں کا تناسب کم ہو کر 72 فیصد کی سطح پر آ گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026