ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار
Web Desk
22 November 2026
روس کی سرکاری جوہری توانائی کمپنی ’روس ایٹم‘ کے سربراہ الیکسی لیخاچیف نے کہا ہے کہ ایران میں بوشہر جوہری بجلی گھر کا منصوبہ رواں سال ہونے والے فوجی حملوں کے دوران ایک کڑے امتحان سے گزرا ہے، تاہم ایران اور روس کے دوطرفہ تعلقات تمام تر بیرونی دباؤ کا کامیابی سے مقابلہ کرنے میں سرخرو رہے ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے ’ویستی‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں الیکسی لیخاچیف نے بتایا کہ ایرانی حکام کے ساتھ قریبی رابطے اور باہمی ہم آہنگی کے بعد روسی ماہرین کی اکثریت نے بوشہر جوہری بجلی گھر کے مقام سے واپسی اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن بجلی گھر کی سیکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے بین الاقوامی سفارتی رابطوں کے ذریعے اس جوہری تنصیب اور وہاں موجود روسی عملے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔ روس ایٹم کے سربراہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بوشہر منصوبہ اب بھی کمپنی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور بیرونی دباؤ کے باوجود تہران اور ماسکو کے درمیان جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون بدستور جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026