پروٹوٹائپس فار ہیومینٹی ایوارڈز، 5 بہترین اختراعی منصوبوں کو اعزازات سے نواز دیا گیا
Web Desk
22 November 2026
دبئی کلچر اینڈ آرٹس اتھارٹی کی چیئرپرسن شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی فیوچر سلوشنز، پروٹوٹائپس فار ہیومینٹی ایوارڈز 2026ء کے 5 بہترین اختراعی منصوبوں کو اعزازات سے نواز دیا ہے۔
ایوارڈز کی تقریب دبئی فیوچر ویک کے آخری روز منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے نوجوان محققین، یونیورسٹی طلبہ اور اختراعی ماہرین کے ایسے منصوبوں کو سراہا گیا جو عالمی سطح پر سماجی اور ماحولیاتی مسائل کے عملی حل پیش کرتے ہیں۔
اس سال مقابلے میں 120 ممالک کی ایک ہزار سے زائد یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ، حالیہ گریجویٹس اور اساتذہ نے ہزاروں منصوبے جمع کروائے۔ ان میں سے 100 بہترین منصوبوں کو حتمی فہرست میں شامل کیا گیا، جن کی نمائش 18 سے 21 نومبر تک دبئی کے ایمریٹس ٹاورز میں جاری رہی۔ حتمی فہرست میں 75 سے زائد یونیورسٹیوں کے منصوبے شامل تھے، جن میں سے پانچ فاتح ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شیخہ لطیفہ بنت محمد اور ماہرین پر مشتمل جیوری نے مختلف منصوبوں کا جائزہ لینے کے بعد پانچ بہترین ٹیموں کو منتخب کیا۔ ایوارڈز کا مقصد نوجوان محققین کی حوصلہ افزائی کرنا اور ایسے اختراعی تصورات کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہے جنہیں مستقبل میں عملی مصنوعات یا سماجی اور ماحولیاتی مسائل کے حل میں تبدیل کیا جا سکے۔
دبئی فیوچر ویک کے دوران منعقد ہونے والی یہ نمائش تحقیق، تعلیم اور اختراع کے شعبوں میں عالمی تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم بنی۔ منتظمین کے مطابق اس نوعیت کے مقابلے نوجوان محققین کو اپنے منصوبے ماہرین اور ممکنہ شراکت داروں کے سامنے پیش کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں، جس سے سائنسی تحقیق اور عملی ٹیکنالوجی کے درمیان رابطہ مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026