LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

سعودی دفاعی نظام نے حوثیوں کا مکہ کی جانب بھیجا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا

Web Desk

22 November 2026

سعودی اتحادی افواج نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کے مطابق سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا۔

میزائل حملے کے خطرے کے پیشِ نظر مکہ مکرمہ میں ہنگامی وارننگ کے لیے سائرن بجائے گئے، جبکہ شہری دفاع کی جانب سے حفاظتی الرٹ بھی جاری کیا گیا۔ خطرہ ٹلنے کے بعد الرٹ ختم کر دیا گیا اور شہریوں کو صورتِ حال سے آگاہ کیا گیا۔

اتحادی افواج کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اس سے قبل حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض کی طرف بھیجا گیا ایک ڈرون بھی فضائی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا تھا، اور دونوں واقعات کے حوالے سے سعودی حکام نے دفاعی نظام کی بروقت کارروائی کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔

دوسری جانب سعودی شہری دفاع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سکیورٹی اور دفاعی کارروائیوں سے متعلق غیر مصدقہ معلومات یا حساس تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں۔ حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کو ہی مستند سمجھیں۔