فضائی حدود کی خلاف ورزی، نیٹو کا پولینڈ کے ایک ایک انچ کے دفاع کا اعلان
Web Desk
22 November 2026
نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد اعلان کیا ہے کہ اتحاد پولینڈ کی سرزمین کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
مارک روٹے نے وارسا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ نیٹو پولینڈ کے پورے علاقے کا دفاع کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپ میں نیٹو افواج کے کمانڈر جنرل الیکسس گرینکیوچ دفاعی صلاحیتوں کو لاحق خطرات کی نشاندہی اور ان کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے، جبکہ ضرورت پڑنے پر دفاعی انتظامات میں مناسب تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔
پولینڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی جانب سے بھیجی گئی تین اشیا نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، جن میں ممکنہ طور پر دو میزائل اور ایک ڈرون شامل تھے۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب پولینڈ میں یوکرین کے حامی ممالک کے اتحاد کی فوجی مشقیں جاری تھیں، جس کے باعث پولش حکام نے اس واقعے کے وقت کو محض اتفاق قرار دینے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
روسی فضائی خلاف ورزی کے اس معاملے پر نیٹو کی شمالی اٹلانٹک کونسل کا اجلاس پیر کو برسلز میں منعقد ہوگا، جس میں مجموعی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب پولینڈ کے وزیرِ دفاع نے بھی نیٹو اتحادیوں سے مشرقی سرحد کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھرپور تعاون کی توقع ظاہر کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026