فیروزوالہ میں مبینہ زہریلے نوڈلز کھانے سے دو بچیاں جاں بحق، بیکری سیل
Web Desk
21 November 2026
ضلع شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالہ میں مبینہ طور پر زہریلے نوڈلز کھانے سے دو کمسن بہنیں جاں بحق ہو گئیں، جس کے بعد مقامی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ نجی بیکری کو سیل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر، ایس ایچ او فیروزوالہ اور محکمہ فوڈ کی ٹیم نے مشترکہ طور پر مذکورہ نجی بیکری پر چھاپہ مارا، جہاں سے زائد المیعاد (ایکسپائرڈ) مشروبات کی بوتلیں، جوس اور دیگر غیر معیاری کھانے پینے کی اشیا برآمد ہوئیں۔
انتظامیہ کے مطابق بیکری کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ محکمہ فوڈ کی جانب سے نمونے حاصل کر کے مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والی پانچ سالہ جنت اور سات سالہ مہک کی متاثرہ بہن عیشا افضال نے بتایا کہ انہوں نے تقریباً ایک ماہ قبل خریدے گئے نوڈلز رات کو پکا کر کھائے تھے۔
عیشا افضال کے مطابق نوڈلز کھانے کے بعد انہوں نے جوس بھی پیا، جس کے کچھ ہی دیر بعد تینوں بہنوں کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور الٹیاں شروع ہو گئیں۔ تشویشناک حالت میں تینوں بہنوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تاہم دورانِ علاج پانچ سالہ جنت اور سات سالہ مہک جانبر نہ ہو سکیں جبکہ عیشا افضال کی جان بچا لی گئی۔ پولیس اور متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم اور لیبارٹری رپورٹس سمیت مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026