LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکہ ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے قطری کوششیں جاری، برلن میں اہم ملاقاتیں

Web Desk

21 November 2026

امریکی خبر رساں ویب سائٹ ’ایکسیوس‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچیوں نے برلن میں قطری حکام سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق قطر امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بحال کرانے اور دونوں ممالک کے جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کروانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایکسیوس کے مطابق قطر کی یہ کوشش ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ جنگ چھڑنے کے خدشات کو سفارتی ذرائع سے کم کیا جائے اور دونوں فریق مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔ اس سلسلے میں ایرانی اور قطری حکام کے درمیان حالیہ ہفتوں میں متعدد ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں، تاہم اب تک کوئی نمایاں پیش رفت سامنے نہیں آ سکی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کا فیصلہ نئے سال تک مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کے لیے امریکی صدر پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

ایسے نازک حالات میں قطر کی سفارتی کوششوں کو امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی بحالی کی سنجیدہ کوششوں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔