امریکی وزیر خارجہ کی اماراتی ہم منصب سے گفتگو، سوڈان میں جنگ بندی پر تبادلہ خیال
Web Desk
21 November 2026
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی صورتِ حال اور بالخصوص سوڈان کے بحران پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی اس بات چیت میں سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے فوری خاتمے کی ضرورت پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے سوڈان میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کے نفاذ پر زور دیا تاکہ متاثرہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
مارکو روبیو نے کہا کہ سوڈان میں پائیدار امن کا قیام اور ایک بااختیار سویلین حکومت کی تشکیل ناگزیر ہے۔ گفتگو کے دوران امریکا اور متحدہ عرب امارات نے سوڈان میں جنگ کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں کو تیز کرنے پر بھی تفصیلی مشاورت کی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026