امریکا کا ایران کے اہم آئل ٹرسٹیز کے خلاف کارروائی کا اعلان
Web Desk
21 November 2026
امریکا نے ’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘ کے تحت ایران کے اہم آئل ٹرسٹیز کے خلاف بڑی کارروائی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایرانی حکومت بیرونِ ملک تیل فروخت کرنے والے خفیہ نیٹ ورکس کے ذریعے اربوں ڈالر کی آمدنی حاصل کرتی رہی ہے، تاہم اس وقت امریکی فوجی ناکہ بندی سے باہر کھلے سمندر میں ایرانی تیل کی کوئی بھی کھیپ موجود نہیں ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘ کے آغاز کے بعد سے اب تک کسی بھی بحری جہاز پر ایرانی تیل لوڈ نہیں کیا جا سکا ہے، جبکہ ایرانی حکومت اپنے آئل ٹرسٹیز سے اربوں ڈالر کی رقم واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
امریکا نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کے متعدد آئل ٹرسٹیز نے تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی اربوں ڈالر کی آمدنی سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے بجائے ذاتی مفادات کے لیے اپنے پاس ہی رکھ لی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026