LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

دبئی حکام کا امارات کے 55ویں قومی دن کی مناسبت سے شاندار تقریبات کا اعلان

Web Desk

21 November 2026

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 55ویں قومی دن، ’عید الاتحاد‘، کی مناسبت سے دبئی میں 26 نومبر سے 6 دسمبر 2026ء تک شہر بھر میں شاندار خصوصی تقریبات، ثقافتی پروگراموں اور تفریحی سرگرمیوں کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

دبئی فیسٹیولز اینڈ ریٹیل اسٹیبلشمنٹ (DFRE) کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی ان 11 روزہ تقریبات میں مقامی شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے شہر کے مختلف نمایاں مقامات پر خصوصی پروگرام ترتیب دیے جائیں گے، جن کا بنیادی مقصد قومی اتحاد، اماراتی ثقافت اور ملک کی تیز رفتار ترقی کا بھرپور جشن منانا ہے۔

منتظمین کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول میں نامور علاقائی فنکاروں کے لائیو کنسرٹس، روایتی اماراتی پرفارمنس، جدید ڈرون شوز، ساحلی پٹی اور دیگر کھلے مقامات پر دلچسپ تفریحی سرگرمیاں اور خاندانوں کے لیے خصوصی فیملی پروگرام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف تفریحی اور تجارتی مراکز میں بھی قومی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریبات سجاٸی جائیں گی، جبکہ ریستورانوں اور شاپنگ مالز میں صارفین کے لیے خصوصی رعایتیں اور پیشکشیں بھی متعارف کرائی جائیں گی۔

المدثر نیوز ایجنسی کے مطابق عید الاتحاد کی یہ تقریبات دبئی کے شاندار ثقافتی ورثے، جدید طرزِ زندگی اور عالمی سیاحتی کشش کو ایک ساتھ دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کریں گی۔ تقریبات کے دوران روایتی اماراتی فنون، لوک موسیقی، خصوصی روایتی کھانوں اور عوامی تفریحی سرگرمیوں کے ذریعے مقامی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا، جبکہ دبئی میں مقیم مختلف قومیتوں کے افراد بھی اس قومی جشن میں بھرپور شرکت کر سکیں گے۔

معاشی ماہرین اور منتظمین کے مطابق 11 روز تک جاری رہنے والے اس قومی جشن سے دبئی کی سیاحت، ہوٹلنگ انڈسٹری، ریستورانوں اور ریٹیل کاروبار کو نمایاں معاشی فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مخصوص تقریبات کے مقامات، اوقاتِ کار اور داخلے کی شرائط سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ منتظمین کے آفیشل اعلانات پر نظر رکھیں۔