ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
Web Desk
21 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا، جبکہ ایران خود ہمارے ساتھ معاہدہ (ڈیل) کرنے کا خواہش مند ہے۔
ایشیا کے دورے سے واپسی کے بعد وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن تہران کے ساتھ ایک حقیقی اور ٹھوس معاہدہ چاہتا ہے نہ کہ کوئی جعلی یا محض نمائشی ڈیل، اور ہم صرف وہی معاہدہ کریں گے جو ہمیں منظور ہوگا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 51 برسوں سے دنیا اور لوگوں کو دھوکا دیتا آ رہا ہے، جبکہ انہوں نے تہران کے خلاف جنگ کو محض ایک معمولی فوجی کارروائی قرار دیا۔
اپنے حالیہ غیر ملکی دوروں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میرا دورہِ چین بہت شاندار رہا اور ایشیا کے دورے کے دوران امریکا نے بہترین تجارتی معاہدے کیے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ روس اور چین کے صدور کے ساتھ انتہائی تعمیری بات چیت ہوئی ہے، جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔
ملکی سیاست اور حالیہ انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی شہری وسط مدتی انتخابات کے نتائج سے خوش نہیں ہیں، اور اگر ان انتخابات میں میرا نام بھی بیلٹ پیپر پر ہوتا تو انتخابی نتائج بالکل مختلف ہوتے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026