میئر کراچی نے ایم کیو ایم کو منتشر قومی موومنٹ قرار دیدیا
Web Desk
21 November 2026
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سندھ کے چھ بڑے شہروں کے میئرز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو ’منتشر قومی موومنٹ‘ قرار دے دیا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نفرتیں پھیلانے والے عناصر ہمیشہ اشتعال انگیزی کا سہارا لیتے ہیں جس سے معاشرے میں نفرت اور تقسیم ابھرتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم ہرگز نہیں چاہتے کہ کراچی دوبارہ 80 اور 90 کی دہائی کے پرآشوب حالات کی طرف لوٹے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ مخالفین کی جانب سے عوام کو درپیش حقیقی مسائل حل کرنے کی کوئی بات نہیں کی جاتی، لہٰذا ضروری ہے کہ دہرا معیار ختم کر کے مثبت سوچ کے ساتھ معاملات کو آگے لے کر بڑھا جائے۔
اس موقع پر میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے حقائق کے بالکل برعکس گفتگو کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کی ثقافت کا مذاق اڑانے اور اس کی توہین کرنے پر معافی مانگی جائے اور سندھ کے عوام کو بلاوجہ نہ اکسایا جائے۔ میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو ہماری اگلی پریس کانفرنس نائن زیرو پر ہوگی
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026