نئے انتظامی یونٹس کا بیانیہ پورے ملک کی آواز، صوبوں کا مطالبہ غداری کیسے ہو گیا؟ علی خورشیدی
Web Desk
21 November 2026
سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما علی خورشیدی نے صوبائی حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا جواب دینے کے لیے وزراء کم پڑ گئے تھے؟
کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ نکمے اور ناکارہ افراد کو محض ویک اینڈ منانے کے لیے کراچی بلایا گیا ہے اور اگر باتوں کا کوئی ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے تو یہ لوگ اس میں پہلے نمبر پر آئیں گے۔ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ صوبوں کا مطالبہ غداری کیسے ہو گیا؟ انہوں نے واضح کیا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کا بیانیہ اب پورے ملک کی آواز بن چکا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ بلاول بھٹو کا رویہ دھمکی آمیز تھا جس کی پورے پاکستان نے مذمت کی ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے لے کر اوباڑو تک سندھ کے عوام آپ سے مطمئن نہیں ہیں، لہٰذا دھمکی کے بجائے دلیل اور منطق سے بات کی جانی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جس اقدام سے پیپلز پارٹی کو سیاسی سہولت ملے، ان کے نزدیک صرف وہی چیز جمہوری بن جاتی ہے۔
سندھ میں پیپلز پارٹی کی طویل حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے قائدِ حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے کہا کہ گزشتہ 18 برسوں سے سندھ میں اقتدار پیپلز پارٹی کے پاس ہے لیکن عملی کارکردگی کے نام پر ان کے پاس دکھانے کو کچھ بھی نہیں ہے، جبکہ انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ مرتضیٰ وہاب جعلی مینڈیٹ کے ذریعے کراچی کے میئر بنے ہیں
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026