جرمنی قطر کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے، فریڈرک مرز
Web Desk
21 November 2026
جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ جرمنی قطر کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور عالمی نظام میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیشِ نظر اپنے عالمی شراکت داروں کے نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے برلن میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے تحفظ، دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون اور بدلتی ہوئی عالمی صورتِ حال سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اپنا فوجی جوہری پروگرام بند کرنا چاہیے۔
ملاقات کے دوران قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ قطر عالمی سطح پر توانائی کے تحفظ اور بین الاقوامی منڈیوں میں استحکام کا خواہاں ہے۔
برلن میں ہونے والی اس ملاقات میں جرمنی اور قطر نے توانائی کے تحفظ اور دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر مکمل اتفاق کیا، جبکہ دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں باہمی شراکت داری کی بڑھتی ہوئی اہمیت بھی خصوصی طور پر زیرِ بحث آئی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026