LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری کو 19 سال قید

Web Desk

21 November 2026

امریکا میں بھارتی حکومت کی پشت پناہی سے ایک سکھ علیحدگی پسند رہنما کو قتل کرنے کی ناکام سازش کا اعتراف کرنے والے بھارتی شہری کو 19 سال سے زائد قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قتل کی یہ سازش اس وسیع تر مہم کا حصہ تھی جسے امریکی اور کینیڈین حکام بھارتی حکومت کے ناقدین اور مخالفین کو بیرونِ ملک نشانہ بنانے کی منظم کوشش قرار دیتے ہیں۔

خبر رساں ادارے نے بتایا کہ 55 سالہ بھارتی شہری نکھل گپتا نے رواں سال فروری میں اجرتی قتل، اجرتی قتل کی سازش اور منی لانڈرنگ کی سازش کے سنگین الزامات میں عدالت کے روبرو اعترافِ جرم کر لیا تھا۔

امریکی استغاثہ نے نکھل گپتا پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے ایک بھارتی سرکاری اہلکار کے ساتھ مل کر نیویارک میں قائم تنظیم ’سکھس فار جسٹس‘ کے رہنما اور امریکی و کینیڈین شہریت کے حامل گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش تیار کی تھی۔

عدالتی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نکھل گپتا اور بھارتی حکومتی اہلکار وکاش یادو نے ایک مبینہ قاتل کو پیشگی ادائیگی کے طور پر 15 ہزار ڈالر نقد رقم پہنچانے کا انتظام کیا تھا، تاہم وہ شخص دراصل امریکی قانون نافذ کرنے والے ادارے کا ایک خفیہ اہلکار نکلا۔

واضح رہے کہ بھارتی سرکاری اہلکار وکاش یادو پر بھی اس مقدمے میں باضابطہ فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے، تاہم وہ اس وقت امریکی حراست میں نہیں ہے اور یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اس نے مقدمے کی پیروی کے لیے اپنا کوئی وکیل مقرر کیا ہے یا نہیں۔