LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ای سی سی اجلاس، ایس ایم ایز کیلئے ایکسپورٹ فنانسنگ پالیسی میں ترامیم کی منظوری پنجاب ویٹ ریلیز اینڈ فلور ڈسٹری بیوشن آرڈر 2026 کا اطلاق آج سے ہو گا پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط، مکالمے کا فروغ ناگزیر: مصدق ملک پٹرول کی قیمت میں ایک روہے کمی، ڈیزل 2 روپے لٹر مہنگا ہو گیا سعودی فوجی اتحاد کی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، 7 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے رکنیت سے استعفی دے دیا: ذرائع خیبرپختونخوا سے متعلق پانچ آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری، وفاق نے سمری منظور کر لی موجودہ نظام اللہ کے احکامات کے خلاف، اسے ختم ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے جنگ کا بڑا حصہ گزر چکا، ایک بڑا مرحلہ باقی ہے، احمد وحیدی وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات کی جائزہ رپورٹ تیار کرلی: اعظم تارڑ سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا وزیراعظم کو موقع نہیں دیا گیا، عوامی مسائل پر فوکس کریں: بلاول بھٹو ہفتہ وار مہنگائی میں 0.65 فیصد کمی، سالانہ شرح 10.41 فیصد ہوگئی

پنجاب ویٹ ریلیز اینڈ فلور ڈسٹری بیوشن آرڈر 2026 کا اطلاق آج سے ہو گا

Web Desk

20 November 2026

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں گندم کے اجراء اور آٹے کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ’پنجاب ویٹ ریلیز اینڈ فلور ڈسٹری بیوشن آرڈر 2026‘ نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا اطلاق کل سے ہوگا۔

صوبائی کابینہ کی باضابطہ منظوری کے بعد محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت سرکاری گندم کی قیمت 4 ہزار 500 روپے فی 40 کلوگرام جبکہ سرکاری گندم سے تیار کردہ آٹے کے 10 کلوگرام تھیلے کی سرکاری قیمت 1 ہزار 275 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری گندم صرف منظور شدہ فعال فلور ملز اور لائسنس یافتہ آٹا چکیوں کو فراہم کی جائے گی، جس کے حصول کے لیے انہیں متعلقہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر (DFC) کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ کرنا ہوگا۔ سرکاری گندم کی فراہمی بینک میں پیشگی رقم جمع کرانے اور اس کی تصدیق سے مشروط ہوگی، جبکہ سرکاری گندم سے تیار شدہ آٹے کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کی روزانہ بنیادوں پر تصدیق بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

حکومت نے پنجاب میں فلور ملز کی پہلے سے منظور شدہ گندم پسائی کی صلاحیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پہلے سے منظور شدہ رولر باڈیز کی پسائی کی صلاحیت میں کسی قسم کے اضافے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گندم کی فراہمی میں پاسکو، ایگریگیٹرز اور درآمدی گندم کو ’مکس اینڈ میچ‘ کی بنیاد پر شامل کیا جائے گا، جبکہ اضلاع کا گندم کوٹہ آبادی اور مقامی ضروریات کے مطابق مختص ہوگا اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز فلور ملز اور آٹا چکیوں میں کوٹہ تقسیم کریں گے۔

آرڈر کے تحت فلور ملز کو سرکاری گندم کے ساتھ اپنی نجی گندم کی پسائی کی بھی اجازت دی گئی ہے اور سرکاری گندم سے آٹا تیار کرنے والی فلور ملز نجی گندم سے تیار کردہ مصنوعات دیگر صوبوں میں بھیج سکیں گی، تاہم اس کے لیے ای پرمٹ (E-Permit) حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ علاوہ ازیں فلور ملز کو فوڈ ڈیپارٹمنٹ انوینٹری مینجمنٹ سسٹم (FDIMS) پر روزانہ کی بنیاد پر اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کرنا ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں سرکاری گندم کی پسائی کے لیے 70:18:12 کا ایکسٹریکشن ریشو مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت 70 فیصد آٹا، 18 فیصد فائن اور 12 فیصد چوکر حاصل ہوگا، جبکہ گندم کی خریداری، ذخیرہ اندوزی اور پسائی کے تمام معاملات کی نگرانی جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی۔

پنجاب حکومت نے ڈائریکٹر جنرل فوڈ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور فوڈ انسپکٹرز کو فلور ملز اور آٹا چکیوں کے معائنے کے مکمل اختیارات سونپ دیے ہیں۔ سرکاری گندم کی مقررہ مقدار سے کم پسائی ثابت ہونے پر متعلقہ فلور مل سے مقررہ نرخوں کے مطابق ریکوری کی جائے گی، جبکہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی فلور ملز کے لائسنس معطل یا منسوخ کیے جا سکیں گے اور سرکاری واجبات ادا نہ کرنے والی ملز کو گندم جاری نہیں کی جائے گی۔

مزید برآں سرپلس اضلاع سے گندم ضرورت کے مطابق ڈیفیسٹ (قلت والے) اضلاع میں منتقل کی جائے گی اور گندم کی قلت والے اضلاع کی فلور ملز کو دیگر اضلاع سے کوٹہ اٹھانے کا پابند بنایا جائے گا۔ دستیاب ذخائر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل فوڈ وقتاً فوقتاً ڈیفیسٹ اضلاع کا تعین کریں گے، جبکہ ضلعی انتظامیہ مارکیٹ میں آٹے کی مقررہ سرکاری قیمت پر دستیابی اور فروخت یقینی بنانے کے لیے کڑی نگرانی کرے گی۔