اگر ایک ہی وقت میں بڑی تعداد میں لوگ بیمار پڑ جائیں تو دنیا کا کوئی بھی ہیلتھ کیئر سسٹم اس بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتا،،مصطفیٰ کمال
Web Desk
20 November 2026
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر ایک ہی وقت میں بڑی تعداد میں لوگ بیمار پڑ جائیں تو دنیا کا کوئی بھی ہیلتھ کیئر سسٹم اس بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتا، کیونکہ محض اسپتال، بیڈز، مشینیں اور جدید سافٹ ویئر بنانے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وبا نے یہ حقیقت ثابت کر دی ہے کہ ایک وقت میں لاکھوں مریضوں کا علاج کرنا امریکا، برطانیہ، یورپ، اٹلی، چین، ترکی اور بھارت جیسے ترقی یافتہ ممالک کے جدید ترین طبی نظام کے لیے بھی انتہائی مشکل ثابت ہوا تھا۔ وفاقی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان میں اس وقت کورونا وبا نہیں ہے تاہم مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کے باعث ایک ہی وقت میں بڑی تعداد میں شہری بیمار ہو رہے ہیں، اس لیے بیماریوں کی روک تھام اور ان کا بوجھ کم کیے بغیر اسپتالوں، بیڈز اور طبی سہولیات میں اضافہ کبھی کافی نہیں ہو سکتا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا چیمپئن بن گیا
20 November 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ رکن ممالک کے اجتماعی دفاع اور علاقائی استحکام کے عزم کا مظہر ہے، معاہدے کا آئندہ اجلاس
20 November 2026
زرعی و غذائی تحفظ کی بگڑتی صورتحال پر فوری ای سی سی اجلاس بلایا جائے،
20 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کے نئے باب کا آغاز، توانائی کے معاہدوں پر دستخط
20 November 2026
کیمرے والے اسمارٹ گلاسز کی درآمد کیلئے مشروط اجازت مل گئی
20 November 2026
الیکشن کمیشن: عطاء تارڑ کیخلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ
20 November 2026
چاند کی مٹی میں آلو اگانے کا کامیاب تجربہ
20 November 2026
بابا گرونانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات، 3 ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے جاری
20 November 2026