قومی ٹیم انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے زمبابوے روانہ
Web Desk
24 December 2025
ایشین چیمپئن پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم تین ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے زمبابوے روانہ ہو گئی ہے۔ ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کر رہے ہیں۔
روانگی سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ہوٹل میں ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں اور آفیشلز کو نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم اسلام آباد سے براستہ دبئی زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے روانہ ہوئی، جس میں سکواڈ کے تمام 15 کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ بھی شامل ہے۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم زمبابوے میں ہونے والی تین ملکی سیریز کے ساتھ ساتھ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی حصہ لے گی۔ تین ملکی سیریز کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا، جبکہ پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ 27 دسمبر کو کھیلے گی۔پی سی بی حکام کے مطابق روانگی کے وقت کھلاڑی پُرعزم اور پُراعتماد نظر آئے، جبکہ ٹیم انتظامیہ نے دورے کے دوران شاندار کارکردگی کی امید ظاہر کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق
21 August 2026
ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا
21 August 2026
امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین
21 August 2026
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف
21 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
21 August 2026
ہمیں نڈر کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیا ہے: گل فیروزہ ، شوال ذوالفقار
21 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع
21 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا
21 August 2026