ایران کے جوہری مسئلے کا حل صرف مکالمے سے ممکن ہے، پاکستان
Web Desk
24 December 2025
پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا ہے کہ تصادم سے گریز کیا جائے، ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تمام امور کا حل مکالمے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
ایران کے جوہری معاملے پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ کسی متبادل انتظام کے طے پانے تک جے سی پی او اے کے فریم ورک کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ مہینوں میں کونسل کے اندر اور باہر اختلافات مزید گہرے ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میں اس مسئلے کے حل سے مزید دور ہوتے جا رہے ہیں، سفارت کاری کو کامیاب ہونے کیلئے مزید وقت دیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال پہلے ہی یو این منشور کی خلاف ورزیوں، طاقت کے یکطرفہ استعمال سے پیچیدہ ہو چکی ہے، معاملے پر ہمارا مؤقف بدستور برقرار ہے۔
متعلقہ عنوانات
حوثی حملوں کے بعد باب المندب میں جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی
27 July 2026
نیتن یاہو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ سے بچنے کیلئے امریکا کو استعمال کر رہے ہیں، ایران
27 July 2026
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
27 July 2026
ایران امریکا جنگ میں وقفے سے خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی
27 July 2026
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
27 July 2026
رانا ثنا اللہ نے ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکنے کا مطالبہ کر دیا
27 July 2026
دشمن اب دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، مشیر سپریم لیڈر
27 July 2026
ایران نے لبنانی جنگجوؤں کا دفاع اپنی سٹریٹجک پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر
27 July 2026