LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ

Web Desk

19 November 2026

ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے امریکا کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج کی جانب سے ایران کے ڈیموں کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا اسی نوعیت کے بھرپور جواب سے مقابلہ کیا جائے گا۔

ایرانی سرکاری میڈیا اور خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کے مطابق ترجمان پاسدارانِ انقلاب حسین محبی نے واضح طور پر خبردار کیا کہ اگر امریکا خطے کے کسی دوسرے ملک میں واقع اپنے فوجی اڈوں کو استعمال کرتے ہوئے ایران کے خلاف کوئی فوجی کارروائی کرتا ہے تو وہ میزبان ملک بھی براہِ راست ایران کا ہدف بن جائے گا۔

حسین محبی نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے اور ایران اپنی سلامتی اور بنیادی تنصیبات کے دفاع کے لیے ہر ممکن جوابی اقدام اٹھائے گا۔