خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
Web Desk
19 November 2026
ایرانی وزارتِ خارجہ نے ایران کے جنوبی علاقوں میں مبینہ امریکی جارحانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے جواب میں خطے میں واقع دو امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی جارحیت کے ردعمل میں کی جانے والی جوابی کارروائی کے دوران دونوں امریکی فوجی اڈوں پر نصب پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام (ایئر ڈیفنس سسٹم) سمیت ڈرون اور میزائل لانچنگ پلیٹ فارمز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا نے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور طاقت کے غیر قانونی استعمال کے ذریعے پورے خطے کے امن و سلامتی کو شدید خطرات سے دوچار کر رکھا ہے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026