کراچی میں دن کے اوقات ہیوی ٹریفک پر پابندی، مخصوص روٹس پر اجازت برقرار
Web Desk
23 December 2025
کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ڈمپروں اور ہیوی ٹریفک کے دن کے اوقات میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکام کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی، جو دو ماہ کے لیے نافذ رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے تحت ہیوی ٹریفک کو سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا جانے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی، یونس چورنگی اور داؤد چورنگی کے راستے جام صادق برج تک آمدورفت کی اجازت دی گئی ہے۔
مزید برآں، نادرن بائی پاس سے پراچہ چوک، سیمنز چورنگی، نادرن بائی پاس سے گلبائی، ماڑی پور سے کراچی پورٹ اور لنک روڈ کاٹھور سے سسی ٹول پلازہ تک ہیوی ٹریفک کی آمدورفت جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026