جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی
Web Desk
19 November 2026
وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے 7 نومبر کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اجتماعات کے بعد درج کیے گئے مقدمے میں پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے سیکرٹری مفتی ابرار احمد کو عدالتی وارنٹ کی تعمیل کروا دی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اس کارروائی کے سلسلے میں پولیس کی ایک ٹیم سیکٹر آئی نائن فور (I-9/4) میں واقع مسجد فاروقِ اعظم پہنچی، جہاں مفتی ابرار احمد کو مقدمہ نمبر 1212/26 سے متعلق جاری کردہ عدالتی وارنٹ کی باقاعدہ تعمیل کرائی گئی۔
تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج اس مقدمے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما قاری افتخار حسین سمیت 200 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق نامزد افراد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، اہم سڑکیں اور راستے بند کرنے، سرکاری و پولیس فرائض میں مداخلت اور سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
مقدمے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے متعدد مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، جبکہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے
متعلقہ عنوانات
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی
19 November 2026
امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور
19 November 2026
جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف
19 November 2026
کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق
19 November 2026
پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس
19 November 2026
مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی
19 November 2026
شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ
19 November 2026
عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم
19 November 2026