LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات

جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف

Web Desk

19 November 2026

امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ جدید دور میں جنگ کے طریقے تبدیل ہو چکے ہیں، تاہم پاکستان کی مسلح افواج نئے تقاضوں اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان، رسالپور میں منعقدہ گریجویشن پریڈ کی پروقار تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے، اور وہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ مضبوط فضائیہ کے بغیر کوئی ملک دشمن کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بے شمار مواقع پر شاندار کامیابیوں سے تاریخ رقم کی ہے اور دنیا بھر میں اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارتوں کا اعتراف کیا جاتا ہے۔ سربراہ پاک بحریہ نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کی ایک تابناک تاریخ ہے جو اسے ورثے میں ملی ہے، جبکہ پوری قوم کا غیر متزلزل اعتماد افواجِ پاکستان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور ترکیے کے درمیان قائم دیرینہ دفاعی شراکت داری کو بھی سراہا۔

ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ عصرِ حاضر کے پیچیدہ سکیورٹی چیلنجز منفرد اور جدید انداز میں نمٹنے کے متقاضی ہیں، کیونکہ جنگ کے طریقے یکسر تبدیل ہو چکے ہیں اور جنگیں لڑنے کے انداز میں جدت آ گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے روایتی جنگ کی جہتوں کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ مسلح افواج جنگ کے ان نئے رجحانات اور تقاضوں سے مکمل طور پر آگاہ ہیں، اور پاک بحریہ نے بھی جدید ٹیکنالوجی اور جدت کے میدان میں نمایاں پیش رفت کی ہے، جبکہ معرکہ حق میں پاک بحریہ نے دشمن کو جارحیت سے باز رکھا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ کو مستقبل کی جنگوں کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، تاہم پاکستان خطے میں پُرامن بقائے باہمی اور دیرپا استحکام پر یقین رکھتا ہے۔