پی آئی اے کی نجکاری پر حکومت کو قوم سے معافی مانگی چاہیے: مزمل اسلم
Web Desk
23 December 2025
مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے پر حکومت کو کریڈٹ لینے کے بجائے قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے نتیجے میں حکومت کو صرف ساڑھے سات فیصد رقم حاصل ہوگی، جو بمشکل کنسلٹنٹ کی فیس کے برابر بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے تقریباً 700 ارب روپے کے واجبات حکومت نے اپنے ذمے لے لیے ہیں، جبکہ یہ واجبات بالآخر عوام پر مزید ٹیکس لگا کر پورے کیے جائیں گے۔
مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بہرحال دیر آید درست آید، تاہم اس عمل پر حکومت کسی قسم کا کریڈٹ نہ لے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری 2015ء سے نامکمل چلی آ رہی تھی، جسے اب مکمل کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا
5 October 2026
خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت
5 October 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
5 October 2026
پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم
5 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس
5 October 2026
ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب
5 October 2026
تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال
5 October 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ
5 October 2026