LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ نے 8 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، پیپلزپارٹی 4 پرکامیاب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر اقوام متحدہ کی مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی بستیوں کے توسیعی منصوبے کی شدید مذمت میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب تہران نے ثالثوں کے ذریعے مذاکرات میں امریکی تجاویز مسترد کردیں استحکام پاکستان پارٹی کے ایل اے 6 کے امیدوار علی شان سونی گرفتار سعودی عرب پر حملہ: عراقی وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ صدر ٹرمپ کے پاس ایران کے معاملے پر آپشنز محدود ہیں: امریکی میڈیا نائجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 30 افراد ہلاک، متعدد مکان نذر آتش

انقرہ میں طیارہ حادثہ، لیبیا کے آرمی چیف  جاں بحق

Web Desk

23 December 2025

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں لیبیا کے آرمی چیف جنرل محمد علی الحداد جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق طیارہ انقرہ کے ایسن بوغا ایئرپورٹ سے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے لیے روانہ ہوا، تاہم اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ اڑان کے تقریباً 30 منٹ بعد طیارے کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

رابطہ منقطع ہونے کے بعد طیارے نے واپس انقرہ کی جانب رخ موڑنے کی کوشش کی، تاہم لینڈنگ سے قبل ہی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ طیارے میں لیبیا کے چیف آف اسٹاف سمیت مجموعی طور پر 5 افراد سوار تھے۔

لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے آرمی چیف جنرل محمد علی الحداد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق جنرل محمد علی الحداد آج ترکیہ کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے ترک وزیر دفاع سے ملاقات کی، واپسی کے دوران یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے بعد ترکیہ نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی ہیں جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں اور سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ طیارہ شام 8 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوا جبکہ 8 بج کر 52 منٹ پر اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ حیمانہ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع موصول ہوئی، تاہم اس کے بعد طیارے سے دوبارہ رابطہ قائم نہ ہو سکا۔