LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکا ایران جنگ سے دنیا بھر میں معاشی مشکلات اور ملک کو تاریخی بحران کا سامنا ہےبلاول بھٹو زرداری

Web Desk

18 November 2026

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر زور زبردستی یا جعلی ریفرنڈم کے ذریعے سندھ کی تقسیم کی کوشش کی گئی تو صوبے میں ایسی آگ لگے گی جسے بجھانا مشکل ہوگا اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم کولیپس کی بحث ان کے بھائی محسن نقوی نے چھیڑی تھی، تاہم جب سچ بولا جائے تو لوگوں میں اسے سننے کا حوصلہ ہونا چاہیے کیونکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کا سچ ہضم نہ ہونے پر اب ان سے لڑنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا ایران جنگ کے باعث پوری دنیا اور پاکستان کو اس وقت تاریخی معاشی بحران کا سامنا ہے جہاں عوام دو وقت کی روٹی، علاج اور روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پریشان ہیں، اس لیے تمام سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ معاشی حالات بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ آئین کو سائیڈ پر کرکے ریفرنڈم کرانا اور صوبوں کی تقسیم کے حالات پیدا کرنا درست نہیں، وہ کوئی دھمکی نہیں بلکہ تاریخ کے طالبعلم کی حیثیت سے ’خطرے کی گھنٹی‘ بجا رہے ہیں، جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے کل اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوگی اور ملک میں جمہوری ری سیٹ ناگزیر ہے۔