دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، ساہیوال سے مبینہ بھارتی ایجنٹ گرفتار
Web Desk
18 November 2026
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ساہیوال نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا مبینہ منصوبہ ناکام بنا دیا ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ کارندے محمد سید عدنان علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بارودی مواد سے تیار کردہ آئی ای ڈی برآمد کر لی ہے۔ درج ایف آئی آر کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی ملزم کو اوکاڑہ میں پام سٹی مین گیٹ، راؤ سکندر اقبال روڈ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ مبینہ طور پر اوکاڑہ میں دہشت گردی کی کارروائی کے لیے بارودی مواد سمیت موجود تھا۔ مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 1953 گرام وزنی آئی ای ڈی برآمد ہوئی جس میں ڈیٹونیٹر، سرکٹ، بیٹریاں اور وائرنگ نصب تھی، تاہم اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) نے موقع پر پہنچ کر آئی ای ڈی کو بحفاظت ناکارہ بنا دیا، جبکہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایکسپلوزیو ایکٹ اور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026