ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا
Web Desk
18 November 2026
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کارگو 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم کے انگرو ووپاک ٹرمینل پر لنگر انداز ہو گیا ہے، جسے نئے نظام کے تحت ایل پی جی کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ٹرمینل پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں اسپیشل سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ عوام کو مناسب قیمت پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس ریکارڈ درآمد سے ملک میں گیس کی قیمتوں میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ماضی میں ریگولیٹری رکاوٹوں کے باعث سرکاری کمپنیاں ایل پی جی درآمد نہیں کر پا رہی تھیں، تاہم نئے نظام کے نفاذ کے بعد درآمدات میں اضافے سے آئندہ موسمِ سرما کے دوران ملک کے دور دراز علاقوں تک ایل پی جی کی فراہمی کو مزید بہتر اور یقینی بنایا جا سکے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026