LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول 2020 سے کاروبارِ حکومت میں پارٹنر، کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینے کا حق رکھتے ہیں؟ خواجہ آصف عدالت کا بشریٰ بی بی کو جیل میں ہر قسم کی ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا حکم چھوٹے صوبے ناگزیز، سندھ میں خون کا قطرہ بھی گرا تو ذمہ دار بلاول ہونگے: مصطفیٰ کمال سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ ملک احمد خان امیرِ جماعت اسلامی کا جمعے کو شوگر ملز کے باہر دھرنے کا اعلان سعودی عرب نے خلیجی ممالک کیلئے ہنگامی صحت منصوبے کی منظوری دیدی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی سزا برقرار رہ سکتی ہے: طارق فضل چودھری پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری الاسکا میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی ایک اور نشست چھین لی، میری پیلٹولا کامیاب پاکستان اور چین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں معاونت بڑھانے پر اتفاق بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار ایرانی فوج کی کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے: مریم نواز

عدالت کا بشریٰ بی بی کو جیل میں ہر قسم کی ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا حکم

Web Desk

18 November 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کی جیل میں مشکلات اور صحت سے متعلق شکایات پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ان کے سیل کی صفائی ستھرائی یقینی بنانے اور معائنے کے لیے اسپیشل ڈاکٹر فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ کے روبرو سماعت کے دوران وکلا صفائی بیرسٹر سلمان صفدر اور سردار لطیف کھوسہ نے نئی متفرق درخواست پیش کرتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا کہ بشریٰ بی بی کو بینائی کا سنگین مسئلہ درپیش ہے اور ان کی سرجری بھی متوقع ہے، جبکہ ان کے سیل کے روم سے چھوٹے سائز کے سات سانپ بھی برآمد ہوئے جنہیں جیل اہلکاروں نے مار کر وہاں سیمنٹ لگا دیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ بشریٰ بی بی کی صحت کے خدشات پر مناسب اقدامات کیے جائیں گے اور جیل رولز کے مطابق انہیں تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاہم عدالت نے وکلا پر زور دیا کہ پچھلی سماعت پر ان کی استدعا کے مطابق موکلین سے ملاقات کا پورا وقت فراہم کر دیا گیا تھا، لہٰذا اب وہ اپنے بیانِ حلفی کے مطابق مرکزی اپیلوں پر باقاعدہ دلائل کا آغاز کریں تاکہ مقدمے کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جا سکے۔