LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول 2020 سے کاروبارِ حکومت میں پارٹنر، کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینے کا حق رکھتے ہیں؟ خواجہ آصف عدالت کا بشریٰ بی بی کو جیل میں ہر قسم کی ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا حکم چھوٹے صوبے ناگزیز، سندھ میں خون کا قطرہ بھی گرا تو ذمہ دار بلاول ہونگے: مصطفیٰ کمال سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ ملک احمد خان امیرِ جماعت اسلامی کا جمعے کو شوگر ملز کے باہر دھرنے کا اعلان سعودی عرب نے خلیجی ممالک کیلئے ہنگامی صحت منصوبے کی منظوری دیدی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی سزا برقرار رہ سکتی ہے: طارق فضل چودھری پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری الاسکا میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی ایک اور نشست چھین لی، میری پیلٹولا کامیاب پاکستان اور چین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں معاونت بڑھانے پر اتفاق بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار ایرانی فوج کی کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے: مریم نواز

چھوٹے صوبے ناگزیز، سندھ میں خون کا قطرہ بھی گرا تو ذمہ دار بلاول ہونگے: مصطفیٰ کمال

Web Desk

18 November 2026

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے چھوٹے صوبوں کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم معاملے پر عوامی رائے کو بالادستی دینے کے لیے ریفرنڈم کرایا جائے، کیونکہ وزیراعظم کے پاس ریفرنڈم کرانے کا اختیار موجود ہے اور امید ہے کہ تحریک انصاف بھی اس معاملے پر ریاست کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سندھ کی تقسیم سے متعلق بیان پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سندھ میں خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو اس کی ذمہ داری بلاول بھٹو پر عائد ہوگی۔ وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی کی 18 سالہ صوبائی حکومت کو 22 ہزار ارب روپے ملنے کے باوجود اختیارات اور فنڈز نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوئے اور کراچی آج بھی رہنے کے قابل نہیں رہا، جبکہ 26ویں آئینی ترمیم میں مقامی حکومتوں کے اختیارات کی تشریح کی کوشش کو بھی پیپلز پارٹی نے کچل دیا۔ مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری میں 73 لاکھ افراد کو شمار کیے بغیر اعداد و شمار مکمل کر دیے گئے اور سندھ کی 38 فیصد آبادی ہونے کے باوجود قومی ترقیاتی پروگرام میں حصہ نہیں دیا جا رہا، جبکہ ریاست کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ اسے کسی ایک جماعت کو بچانا ہے یا پاکستان کو۔