LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عدالت کا بشریٰ بی بی کو جیل میں ہر قسم کی ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا حکم چھوٹے صوبے ناگزیز، سندھ میں خون کا قطرہ بھی گرا تو ذمہ دار بلاول ہونگے: مصطفیٰ کمال سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ ملک احمد خان امیرِ جماعت اسلامی کا جمعے کو شوگر ملز کے باہر دھرنے کا اعلان سعودی عرب نے خلیجی ممالک کیلئے ہنگامی صحت منصوبے کی منظوری دیدی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی سزا برقرار رہ سکتی ہے: طارق فضل چودھری پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری الاسکا میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی ایک اور نشست چھین لی، میری پیلٹولا کامیاب پاکستان اور چین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں معاونت بڑھانے پر اتفاق بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار ایرانی فوج کی کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے: مریم نواز سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی سزا برقرار رہ سکتی ہے: طارق فضل چودھری

Web Desk

18 November 2026

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی برقرار رہنے کے قوی امکانات ہیں، جبکہ ان کی قانونی ٹیم میرٹ پر دلائل دینے کے بجائے مقدمے کو تاخیر کا شکار کرنے کے حربے استعمال کر رہی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سیاست کی جا رہی ہے اور مختلف الزامات کے ذریعے عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وکلا کو چاہیے کہ وہ عدالت میں ٹھوس قانونی نکات اور شواہد کی بنیاد پر دلائل دیں، کیونکہ جتنے مرضی تاخیری حربے استعمال کر لیے جائیں، عدالتیں اپنا فیصلہ مکمل طور پر میرٹ کے مطابق ہی کریں گی۔