ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
Web Desk
17 November 2026
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اعترافِ جرم کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔
ایم کیو ایم کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو وضاحت کریں کہ اگر پورے ملک میں نئے صوبے بننے ہیں تو پھر خونریزی اور ہنگامہ آرائی کا خدشہ صرف کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کے لیے ہی کیوں ظاہر کیا جا رہا ہے؟ ترجمان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ نئے صوبوں کا قیام ملک کا ایک آئینی تقاضا ہے، اور اس پر محض بات کرنے یا بحث کرنے پر آگ بگولا ہونا عقل و فہم سے بالاتر ہے۔
ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہری علاقوں کی غالب اکثریت سندھ سمیت پورے ملک میں نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کے قیام کی پرزور حمایت کرتی ہے، لہٰذا بلاول زرداری بھی سندھ کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں آپ کی سیاسی بے چینی کا بخوبی اندازہ ہے، لیکن اب ہم مزید سندھ کے شہری علاقوں کو لوٹ مار کا مال نہیں بننے دیں گے۔ ترجمان نے سوال اٹھایا کہ بلاول زرداری قوم کو یہ بھی آگاہ کریں کہ جو لوگ ماضی میں 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرتے رہے ہیں، وہ اب اس کی حمایت میں ووٹ کیوں دے رہے تھے؟ آخر میں ایم کیو ایم ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بلاول بھٹو حکومت اور ریاست کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کریں
متعلقہ عنوانات
ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں
17 November 2026
امریکا کا ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026