امریکا کا ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام
Web Desk
17 November 2026
امریکی انٹیلی جنس اداروں نے سنگین دعویٰ کرتے ہوئے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ دارالحکومت واشنگٹن میں مبینہ طور پر ’’ڈرٹی بم‘‘ (گندے بم) حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس کا مقصد ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ ترین عہدیداروں کو نشانہ بنانا ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے سی این این (CNN) کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والی انٹیلی جنس معلومات میں ان ممکنہ اہداف اور مخصوص مقامات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے۔
اس صورتحال پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ واشنگٹن پر کسی بھی ممکنہ حملے سے متعلق انٹیلی جنس اطلاعات کا انتہائی سنجیدگی سے جائزہ لے رہا ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میںتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی سرزمین کو ذرا سا بھی خطرہ لاحق ہوا یا کوئی حملہ کیا گیا، تو ایران کو اس کی انتہائی تاریخی اور ناقابل تلافی قیمت چکانا پڑے گی۔
امریکی صدر نے مزید تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو ایسی ہولناک سزا دی جائے گی جو اس سے پہلے تاریخ میں کسی بھی ملک نے کبھی نہ بھگتی ہو۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026