LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں امریکا کا ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ صوبوں کی تعداد 32 ہو یا 12، فیصلہ اتفاق رائے سے ہو گا: رانا ثنا اللہ اسلام آباد میں گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار، یکم دسمبر سے کریک ڈاؤن ہو گا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کی منظوری ابوظبی: روسی ایم ایم اے فائٹر عثمان نورماگومیدوف جیل سے رہا، جرمانے میں 50 فیصد کمی

کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار

Web Desk

17 November 2026

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، اور پاکستان کے ہر شہری کو آئینی طور پر اس شہر میں رہنے، کاروبار کرنے اور اس کی ترقی میں بھرپور حصہ ڈالنے کا مکمل حق حاصل ہے۔

کراچی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھی زبان بولنے والے ہمارے اپنے بھائی اور بہنیں ہیں، جن کے ساتھ ہمارا انصار اور مہاجرین والا رشتہ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپنے اقتدار اور کرپشن کو چھپانے کے لیے معصوم عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے، جبکہ بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان میں نفرت انگیزی اور اشتعال انگیزی واضح طور پر جھلکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس نوعیت کی ہیٹ اسپیچ اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، اور اس بیان کا اعلیٰ ترین سطح پر نوٹس لیا جانا چاہیے۔

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ تین سال تک اقتدار میں خاموش رہنے کے بعد اب اپوزیشن جماعتوں کو اچانک عوام کا خیال آ گیا ہے۔ کراچی کی تاریخی حیثیت بیان کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ شہر 1850ء میں آباد ہونا شروع ہوا، 1947ء میں اس کی آبادی ساڑھے تین لاکھ جبکہ 1951ء میں 12 لاکھ تھی۔ ہمارے آباواجداد نے اس بنجر دھرتی کو آباد کیا اور اس کی تعمیر و ترقی میں خون پسینہ ایک کیا۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ پختون، پنجابی، سرائیکی، ہزارہ وال، کشمیری، گلگتی اور بلتی سمیت ملک کی ہر زبان بولنے والے پاکستانی نے کراچی کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے، یہاں تک کہ سیلاب سے متاثر ہو کر کراچی آنے والے سندھی بھائی اور بہنیں بھی آج ہماری مشترکہ معاشرت کا اٹوٹ حصہ ہیں۔

انتظامی یونٹس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کو اکسا کر اور ورغلا کر نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی مخالفت کی جا رہی ہے، حالانکہ نئے انتظامی یونٹس کا قیام صوبوں کے جغرافیے کو تقسیم کرنا نہیں بلکہ اصل میں اختیارات اور وسائل کی نچلی سطح پر منصفانہ تقسیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے یونٹس کے بننے سے اختیارات کے ناجائز استعمال کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو جائے گا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے واضح کیا کہ پچھلے 18 سالوں میں سندھ کے آٹھ کروڑ عوام پر مشتمل صوبہ نہیں سنبھالا جا سکا، تاہم انتظامی اصلاحات اور نئے یونٹس کے قیام کی اس جائز تحریک سے متحدہ قومی موومنٹ ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم پیچھے مڑ کر دیکھنے والے نہیں ہیں اور آنے والی 29 نومبر کو شاہراہِ فیصل کو عوام کے سمندر سے بھر دیں گے۔