گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
Web Desk
17 November 2026
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ کی مبینہ تشدد کے نتیجے میں ہلاکت کے دلخراش واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق عبرت ناک سزا دی جائے۔
اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سامنے آنے والی سی سی ٹیوی فوٹیج میں کمسن ملازمہ پر ہونے والے وحشیانہ تشدد کے مناظر انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والے ہیں، اور اتنے واضح شواہد سامنے آنے کے بعد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا ملنی چاہέے۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ معصوم بچوں کے خلاف تشدد ہماری اجتماعی ‘ریڈ لائن’ ہونی چاہیے، کیونکہ بچوں کو ہر قسم کے تشدد، استحصال اور ظلم سے محفوظ رکھنا ریاست اور معاشرے کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے بنائے گئے موجودہ قوانین پر مؤثر اور آہنی عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملک کا ہر بچہ خوف اور تشدد سے پاک ماحول میں باعزت زندگی گزارنے کا حق رکھتا ہو۔
آخر میں انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ فاطمہ قتل کیس کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں
17 November 2026
امریکا کا ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026