LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں امریکا کا ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ صوبوں کی تعداد 32 ہو یا 12، فیصلہ اتفاق رائے سے ہو گا: رانا ثنا اللہ اسلام آباد میں گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار، یکم دسمبر سے کریک ڈاؤن ہو گا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کی منظوری ابوظبی: روسی ایم ایم اے فائٹر عثمان نورماگومیدوف جیل سے رہا، جرمانے میں 50 فیصد کمی

عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن

Web Desk

17 November 2026

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طعنے دینے کے بجائے ہمت کریں اور کھل کر واضح کریں کہ اب انہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

شہرِ قائد سے جاری اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں کسی بھی سیاسی جماعت یا ریاستی ادارے پر بلاجواز تنقید نہیں کی، بلکہ انہوں نے تمام سیاسی قوتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ مل بیٹھ کر ملکی معاملات کو حل کریں اور قومی اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کا مقصد کسی کو قصوروار ٹھہرانا یا الزام تراشی کرنا ہرگز نہیں تھا، وہ صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ تمام جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں اور بحرانوں کا پائیدار حل نکالیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ہم وفاقی حکومت کی کسی بھی پالیسی یا ناکامی کے ہرگز ذمہ دار نہیں ہیں۔

سندھ کے سینئر وزیر نے ایک اور اہم معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی 26ویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کرتی ہے، جبکہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر اگر عدالت یہ فیصلہ صادر کرتی ہے کہ یہ مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہیں، تو پیپلز پارٹی وہ نشستیں خوش اسلوبی سے واپس کر دے گی۔