میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
Web Desk
17 November 2026
میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں تیزی لاتے ہوئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ اور ڈی آئی جی عرفان بلوچ مقتول میر رضا کے گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سوگوار اہل خانہ سے ملاقات کر کے اب تک ہونے والی تفتیشی پیشرفت سے تفصیلی آگاہ کیا۔
جے آئی ٹی کی تشکیل کے بعد یہ ڈی آئی جی عرفان بلوچ کا مقتول کے گھر کا پہلا دورہ تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے انکشاف کیا کہ کیس کی تفتیش مکمل طور پر جدید تکنیکی بنیادوں پر کی جا رہی ہے، جبکہ انہوں نے اعتراف کیا کہ ابتدائی مرحلے میں مقامی پولیس کی جانب سے غفلت برتی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد کی ایک برانچ سے ملنے والے اسلحے کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے اور تفتیش کے دوران سامنے آنے والے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے واضح کیا کہ کیس کی نوعیت کے پیش نظر ضرورت پڑنے پر مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی، اور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ تفتیش میں اب تک رہ جانے والے تمام پہلوؤں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ واقعے کے تمام حقائق بے نقاب ہو سکیں۔
دوسری جانب مقتول میر رضا کے والد نے جے آئی ٹی کے دورے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو اقدامات اب اٹھائے جا رہے ہیں، اگر پہلی تفتیشی ٹیم بھی یہی پیشہ ورانہ اقدامات بروقت کر لیتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔ تاہم انہوں نے نئی جے آئی ٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اب تحقیقات درست سمت میں اور تیزی سے آگے بڑھیں گی۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں
17 November 2026
امریکا کا ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026