ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
Web Desk
17 November 2026
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام اور سپلائی چین کو شفاف بنانے کے لیے ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن کے نئے ضوابط پر عمل درآمد لازمی قرار دے دیا ہے۔
ڈریپ کے جاری کردہ احکامات کے مطابق 9 اکتوبر 2026 سے تیار ہونے والی تمام فارماسیوٹیکل مصنوعات اور ادویات کی پیکنگ پر 2ڈی (2D) بارکوڈنگ کا استعمال لازمی ہوگا، جبکہ ملک بھر کی مقامی ادویات ساز کمپنیوں اور درآمد کنندگان کو ان نئے ضوابط پر ہو بہو عمل درآمد کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئے قوانین کے تحت ادویات کی پیکنگ پر تاریخِ تیاری، تاریخِ تنسیخ (ایکسپائری)، بیچ نمبر، قیمت اور ایک منفرد سیریل نمبر واضح طور پر درج کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں جمع کرایا جانے والا ڈیجیٹل ڈیٹا ادویات کی اصل فزیکل پیکنگ پر درج معلومات کے عین مطابق ہونا چاہیے۔ ڈیجیٹل ریکارڈ یا پیکنگ پر درج معلومات میں کسی بھی قسم کی غلطی، غلط رپورٹنگ یا ردوبدل کو قانون اور ضوابط کی سنگین خلافورزی تصور کیا جائے گا۔
ڈریپ نے واضح کیا ہے کہ اس بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن کے نظام کی مؤثر نگرانی کے لیے ڈریپ کے انسپکٹرز باقاعدگی سے ادویات ساز فیکٹریوں، درآمد کنندگان کے دفاتر اور سپلائی چین کے مراکز کا دورہ اور معائنہ کریں گے۔ اس دوران ادویات کے مختلف بیچز کی فزیکل تصدیق اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں جمع ڈیٹا کا آپس میں تقابل کیا جائے گا۔
اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ نئے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے، سسٹم میں غلط ڈیٹا جمع کرانے یا معلومات میں ردوبدل کرنے والے عناصر کے خلاف ڈریپ ایکٹ اور ڈرگز ایکٹ کے تحت سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تاہم ڈریپ نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ 9 اکتوبر 2026 سے پہلے سے تیار شدہ ادویات کا موجودہ اسٹاک ان نئے ضوابط سے مستثنیٰ ہوگا، جسے اس کی معیاد ختم ہونے تک فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں
17 November 2026
امریکا کا ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026