صوبوں کی تعداد 32 ہو یا 12، فیصلہ اتفاق رائے سے ہو گا: رانا ثنا اللہ
Web Desk
17 November 2026
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل کے حوالے سے چاہے صوبوں کی تعداد 32 ہو یا 12، اس کا حتمی فیصلہ مکمل اتفاقِ رائے سے ہی کیا جائے گا۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس تضادات سے بھرپور تھی اور انہیں اس معاملے پر اتنا سخت ردعمل دینے کی ہرگز ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ مکمل طور پر بااختیار ہے اور صوبوں کی تعداد بڑھانے یا کم کرنے کا فیصلہ ہمیشہ وسیع تر سیاسی اتفاقِ رائے کی بنیاد پر ہوگا۔
انہوں نے بلاول بھٹو کے اس مؤقف کو مسترد کر دیا کہ پارلیمنٹ بااختیار نہیں ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ نئے صوبوں سے متعلق بحث فی الحال کابینہ یا پارلیمنٹ کے فورم پر شروع نہیں ہوئی بلکہ یہ اس وقت مختلف سیمینارز اور سیاسی مباحثوں میں زیرِ گردش ہے۔ جب یہ معاملہ باضابطہ طور پر پارلیمنٹ میں آئے گا تو تمام سیاسی جماعتیں اس بحث میں بھرپور حصہ لیں گی۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ بھی پارلیمنٹ ہی نے کرنا ہے، اور اگر پارلیمنٹ نے اس کی منظوری دی تو ملک میں ریفرنڈم بھی کرا لیا جائے گا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے بیانات کو زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے، جبکہ بلاول خود یہ کہہ چکے ہیں کہ اب تک ان کے ساتھ صوبوں سے متعلق کسی نے کوئی باضابطہ بات نہیں کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم سے حالیہ ملاقات میں کسی قسم کا کوئی گلہ شکوہ نہیں کیا۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں
17 November 2026
امریکا کا ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026