اسلام آباد میں گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار، یکم دسمبر سے کریک ڈاؤن ہو گا
Web Desk
17 November 2026
وفاقی دارالحکومت کو سموگ سے پاک بنانے اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کی فٹنس اور زہریلے دھوئیں کے اخراج سے متعلق سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔
اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد کائنات اظہر خان کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسلام آباد، راولپنڈی گڈز ٹرانسپورٹ یونین اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران گاڑیوں کی فٹنس، سموگ کے تدارک اور ٹریفک قوانین پر مؤثر عمل درآمد سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں چلنے والی تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا، جبکہ ٹرانسپورٹ یونین کو 30 نومبر تک اپنی تمام گاڑیوں کو مکمل طور پر سموگ فری بنانے کی حتمی مہلت دی گئی ہے۔ سی ٹی او کائنات اظہر خان نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد یکم دسمبر سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی اور کریک ڈاؤن عمل میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں انسانی صحت کے لیے انتہائی سنگین خطرہ ہیں، وفاقی دارالحکومت کو سموگ فری بنانا ہماری ترجیح ہے اور شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اجلاس میں تعمیراتی سامان یعنی ریت، بجری اور سیمنٹ لے جانے والی گاڑیوں کو ترپال سے ڈھانپنا بھی لازمی قرار دیا گیا اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف ٹریفک آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف پہلے ہی بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور مقررہ ڈیڈ لائن کے بعد ماحولیاتی و ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ دوسری جانب اجلاس میں شریک ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداروں نے سموگ کے خاتمے اور ٹریفک قوانین پر مکمل عمل درآمد کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
متعلقہ عنوانات
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026
صوبوں کی تعداد 32 ہو یا 12، فیصلہ اتفاق رائے سے ہو گا: رانا ثنا اللہ
17 November 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کی منظوری
17 November 2026