پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کی منظوری
Web Desk
17 November 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں لاہور سمیت 18 ضلعی گروپوں جبکہ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد اور ملتان سمیت مزید 18 ضلعی گروپوں میں بلدیاتی انتخابات منعقد کرائے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے اس اہم فیصلے سے متعلق چیف سیکرٹری پنجاب کو باضابطہ مراسلہ جاری کرتے ہوئے صوبائی انتظامیہ کو انتخابی تیاریوں کا عمل فوری طور پر آگے بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 17 نومبر 2026 کو جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق حکومتِ پنجاب نے 16 نومبر کو بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کی تجویز بھجوائی تھی، جس پر غور کے بعد الیکشن کمیشن نے اتفاق کر لیا ہے۔
مراسلے کی تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، پاکپتن، سیالکوٹ اور اوکاڑہ سمیت 18 ضلعی گروپوں میں پولنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے کے دیگر اضلاع میں چکوال و تلہ گنگ، راولپنڈی و مری، ڈیرہ غازی خان و تونسہ، راجن پور، نارووال، چنیوٹ، خانیوال، بہاولپور، لودھراں، سرگودھا، حافظ آباد اور بھکر شامل ہیں۔
اسی طرح دوسرے مرحلے میں فیصل آباد اور ملتان سمیت مزید 18 ضلعی گروپوں میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔ اس مرحلے میں ساہیوال، گوجرانوالہ و وزیرآباد، بہاولنگر، اٹک، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، وہاڑی، جہلم، مظفرگڑھ و کوٹ ادو، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، لیہ، جھنگ، گجرات اور رحیم یار خان کے اضلاع شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے تمام متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات کے شفاف اور پُرامن انعقاد کے لیے تمام ضروری پیشگی انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور انتخابی تیاریوں کے عمل کو تیز کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026
صوبوں کی تعداد 32 ہو یا 12، فیصلہ اتفاق رائے سے ہو گا: رانا ثنا اللہ
17 November 2026
اسلام آباد میں گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار، یکم دسمبر سے کریک ڈاؤن ہو گا
17 November 2026