LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم ایران نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی: مسعود پزشکیان ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ:8 دہشتگرد جہنم واصل، ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید پٹرول 75 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا ہوگیا پاکستان اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی حمایت پر اتفاق ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر نئی پابندیاں، 8 تیل بردار جہاز اور 10 ادارے نشانے پر کویتی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر امریکی مفادات پر حملہ برداشت نہیں، ٹرمپ کا ایران کو سخت جواب دینے کا اعلان

رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

Web Desk

23 December 2025

رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر رئیر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران کمانڈر رائل بحرین نیول فورس نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر معزز مہمان نے پاک بحریہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، بحری تعاون اور پیشہ ورانہ روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں فریقین نے بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ روابط اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے مابین مضبوط اور دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔