دورانِ پرواز سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سروسز فراہمی کی راہ ہموار
Web Desk
17 November 2026
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں دورانِ پرواز سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی کے لیے لائسنسنگ فریم ورک کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت فضائی مسافروں کو دورانِ سفر بلاتعطل انٹرنیٹ اور جدید مواصلاتی سہولیات میسر آ سکیں گی۔ پی ٹی اے کے مطابق لائسنس یافتہ کمپنیاں پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ (پی ایس اے آر بی) سے رجسٹرڈ سیٹلائٹس کے ذریعے پاکستان میں رجسٹرڈ طیاروں کو یہ خدمات فراہم کر سکیں گی، جبکہ پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والے ٹرانزٹ طیاروں کو ان سہولیات کی فراہمی کے لیے پی ٹی اے سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل رابطوں کی بہتری کے لیے متعارف کرائے گئے اس فریم ورک کے بعد مسافر پرواز کے دوران ڈیجیٹل خدمات، تفریحی مواد، ذاتی رابطوں اور پیشہ ورانہ امور سے متعلق آن لائن سہولیات سے بھرپور استفادہ کر سکیں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی تیار ہو جائیں! آج نصف شب کے بعد آسمان پر شہابیوں کی برسات ہوگی: سپارکو
17 November 2026
واٹس ایپ اسٹیٹس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری، لوکیشن شیئرنگ آسان
16 November 2026
ہوا بازی کے شعبے میں بڑی پیشرفت، چین کے برقی مسافر طیارے کی پہلی پرواز کامیاب
16 November 2026
جنوبی کوریا میں اے آئی کے ذریعے امتحان میں نقل کرنے والا ٹاپر پکڑا گیا
16 November 2026
فرانس میں بڑا سائبر حملہ، 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کا ذاتی ڈیٹا متاثر ہونے کا خدشہ
15 November 2026
فیس بک صارفین کی نجی تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی پر میٹا کو 887 ملین ڈالر جرمانہ
15 November 2026
آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی سروسز 24 گھنٹے کے تعطل کے بعد مکمل بحال
14 November 2026
مائیکروسافٹ کی سروسز دنیا بھر میں متاثر، صارفین کو شدید مشکلات
13 November 2026