پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار
Web Desk
17 November 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزرا تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو تھری ایم پی او (مینٹیننس آف پبلک آرڈر) کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تینوں رہنماؤں نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر خود کو پولیس کے حوالے کیا، جس کے بعد پولیس نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ گرفتاری کے اس عمل کے پیش نظر عدالت عالیہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے 9 مئی کے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں نامزد ان تینوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی تھیں، جس کے بعد پولیس انہیں حتحویل میں لینے کی کوشش کی تھی تاہم وکلا کی مداخلت کے باعث اس وقت گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی تھی۔
متعلقہ عنوانات
ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف
17 November 2026
پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
17 November 2026
امریکا کی ایک بار پھر ایران کے جزیرے قشم پر بمباری، فضائی دفاعی نظام نشانے پر
17 November 2026
اسحاق ڈار سے صدر عالمی ریسکیو کمیٹی کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال
17 November 2026
بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی
17 November 2026
بلاول بھٹو کی آج پریس کانفرنس میں تضاد اور دہرا معیار نظر آیا: عطا تارڑ
17 November 2026
ملک کا نظام تباہ ہو چکا، بلاول نے درست نشاندہی کی: سلمان اکرم راجہ
17 November 2026
بلاول بھٹو زرداری کا بیان حقیقت پسندانہ ہے، ریفرنڈم کا تجربہ ہمیشہ داغدار رہا ہے :ترجمان جے یو آئی ا
17 November 2026