LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار امریکا کی ایک بار پھر ایران کے جزیرے قشم پر بمباری، فضائی دفاعی نظام نشانے پر پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار اسحاق ڈار سے صدر عالمی ریسکیو کمیٹی کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی بلاول بھٹو کی آج پریس کانفرنس میں تضاد اور دہرا معیار نظر آیا: عطا تارڑ ملک کا نظام تباہ ہو چکا، بلاول نے درست نشاندہی کی: سلمان اکرم راجہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان حقیقت پسندانہ ہے، ریفرنڈم کا تجربہ ہمیشہ داغدار رہا ہے :ترجمان جے یو آئی ا ٹرمپ کا تھائی لینڈ سے بڑا تجارتی معاہدہ، امریکی برآمدات پر تمام ٹیرف ختم کرنے کا اعلان کمانڈر ترک فضائیہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف چار ماہ خسارے کے بعد ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، 4 کروڑ ڈالر کا اضافہ عراقچی کی عمانی ہم منصب سے ملاقات، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خاتمے پر غور ٹرمپ اہم دورہ چین سے قبل منیلا پہنچ گئے، فلپائن میں مسلسل پانچویں روز بھی احتجاج طبیعت میں بہتری آنے پر شاہ محمود قریشی پی آئی سی سے ڈسچارج، سخت سیکیورٹی میں واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل

ملک کا نظام تباہ ہو چکا، بلاول نے درست نشاندہی کی: سلمان اکرم راجہ

Web Desk

17 November 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملک کا نظام تباہ ہو چکا ہے اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس حوالے سے درست نشاندہی کی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم اپنے وزرا کو کنٹرول نہیں کر سکتے تو نظام کیسے چلے گا، جبکہ پی ٹی آئی کو نظرانداز کر کے اور بانی پی ٹی آئی کے سیاسی مطالبات کو مذاکرات کا حصہ بنائے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے جمہوریت کی بحالی، آئین کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے مطالبہ کیا کہ 18 اگست 2026ء کے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے عمران خان کو ہسپتال منتقل کیا جائے، ان کی بہنوں کو آزاد اور غیر جانبدار میڈیکل بورڈ کے ہمراہ طبی معائنے میں شامل کیا جائے اور تمام ضروری ٹیسٹ کرائے جائیں تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے آ سکیں۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اگر حکومت کے بقول سب اچھا ہے تو انہیں ہسپتال منتقل کرنے سے گریز کیوں کیا جا رہا ہے، جبکہ عدالتی احکامات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے لیے مستقل نظام وضع کیا جائے کیونکہ ملاقاتوں کو حکومتی صوابدید سے مشروط کرنا قابلِ قبول نہیں ہوگا۔