ایس آئی ایف سی کارکردگی: 7 سیمنٹ پلانٹس میں تقریباً 2 کھرب سرمایہ کاری کا تخمینہ
Web Desk
17 November 2026
سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کارکردگی سے متعلق پہلی جامع سالانہ رپورٹ کا ابتدائی مسودہ دسمبر 2026ء میں تیار ہونے کی توقع ہے جبکہ اس کا حتمی ورژن مارچ 2027ء تک شائع کیا جائے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت کے اقتصادی گورننس اصلاحاتی ایجنڈے اور آئی ایم ایف کے گورننس و شفافیت سے متعلق تشخیصی جائزے کے تناظر میں تیار کی جانے والی اس رپورٹ پر زیادہ تر کام مکمل ہو چکا ہے، جس میں پہلی مرتبہ ایس آئی ایف سی کے قیام سے اب تک ممکن بنائی جانے والی سرمایہ کاری، سرمایہ کاروں کو دی گئی مراعات اور وفاقی و صوبائی سطح پر ضابطہ جاتی اصلاحات کی یکجا تفصیلات پیش کی جائیں گی۔ مجوزہ رپورٹ میں محض مفاہمت کی یادداشتوں یا مالیاتی وعدوں اور حقیقتاً عمل درآمد یا تجارتی سرگرمیوں کے مرحلے تک پہنچنے والے منصوبوں کے درمیان واضح فرق بیان کیا جائے گا، جن میں زراعت، معدنیات، توانائی، آئی ٹی اور سیاحت کے علاوہ 700 ملین ڈالر مالیت کے 7 سیمنٹ پلانٹس، سمبڑیال کھاریاں ایم 12 موٹروے کی بحالی، تجارتی جہاز سازی اور مقامی سطح پر کروم بُک کی اسمبلنگ لائن جیسے اہم منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی شامل ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
بلاول 2020 سے کاروبارِ حکومت میں پارٹنر، کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینے کا حق رکھتے ہیں؟ خواجہ آصف
18 November 2026
عدالت کا بشریٰ بی بی کو جیل میں ہر قسم کی ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا حکم
18 November 2026
چھوٹے صوبے ناگزیز، سندھ میں خون کا قطرہ بھی گرا تو ذمہ دار بلاول ہونگے: مصطفیٰ کمال
18 November 2026
سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ ملک احمد خان
18 November 2026
امیرِ جماعت اسلامی کا جمعے کو شوگر ملز کے باہر دھرنے کا اعلان
18 November 2026
سعودی عرب نے خلیجی ممالک کیلئے ہنگامی صحت منصوبے کی منظوری دیدی
18 November 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی سزا برقرار رہ سکتی ہے: طارق فضل چودھری
18 November 2026
پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری
18 November 2026