مختلف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ، ہائی الرٹ جاری
Web Desk
17 November 2026
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ملک بھر میں خشک سالی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے سندھ کے مختلف اضلاع کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ای او سی کے مطابق سندھ کے اضلاع عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپورخاص اور سجاول کے بعض علاقوں میں شدید خشک سالی کا خطرہ منڈلا رہا ہے جبکہ بلوچستان کے اضلاع چاغی اور واشک کے کچھ علاقے بھی اس صورتحال سے دوچار ہیں، جن کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معمول سے کم بارشوں، طویل خشک موسم، مون سون کے بدلتے ہوئے پیٹرن اور درجہ حرارت میں 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کے باعث پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس سے زرعی سرگرمیاں اور فصلوں کی پیداوار متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ غذائی عدم تحفظ کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو آبی وسائل کے مؤثر استعمال اور دیہی آبادی کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کرنے جبکہ شہریوں کو اپنی فصلوں اور مویشیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے محکمانہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026