برطانوی اداکار رسل برینڈ کا خود کو بے گناہ قرار، جیل سے پیغام جاری
Web Desk
17 November 2026
جنسی زیادتی اور جنسی حملوں کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد معروف برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ نے جیل سے اپنا پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دے دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رسل برانڈ کی اہلیہ لورا برانڈ نے اپنے شوہر کا تحریری پیغام ان کے یوٹیوب چینل پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں پڑھ کر سنایا، جس میں اداکار نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ ان جرائم کے مرتکب نہیں جن کی پاداش میں انہیں قید کیا گیا ہے اور ان کے ساتھ کچھ غیر معمولی ہو رہا ہے۔ اپنے پیغام میں رسل برانڈ نے جیل کے عملے کے رویے کو سراہتے ہوئے حامیوں کا شکریہ ادا کیا، مذہبی عقائد، معافی اور ایک دوسرے کے لیے دعا کی اہمیت پر زور دیا اور مداحوں سے اپنی اہلیہ و خاندان کی حمایت جاری رکھنے کی درخواست کی۔ واضح رہے کہ لندن کی ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ نے چار ہفتوں تک جاری رہنے والے ٹرائل کے بعد رسل برانڈ کو جنسی زیادتی کے ایک اور جنسی حملوں کے تین الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی، جبکہ دوسری جانب مزید چھ خواتین نے بھی اداکار پر مبینہ جنسی بدسلوکی کے الزامات عائد کیے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
عاصم اظہر کی دوبارہ منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں
17 November 2026
اداکارہ ایشا نور نے شوبز انڈسڑی چھوڑنے کی وجہ بتا دی
17 November 2026
ڈرامہ انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ، لیجنڈری اداکار شفیع محمد کو بچھڑے 19 برس بیت گئے
17 November 2026
007 فلم سیریز میں بڑی تبدیلی، رابرٹ پیٹنسن نئے جیمز بانڈ بن گئے
16 November 2026
معروف اداکار عابد چارلی کی طبیعت نازساز، ہسپتال منتقل
16 November 2026
اداکارہ صبا قمر نے دسمبر میں شادی کی خبروں کی تردید کردی
16 November 2026
پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں
15 November 2026
موسیقی، رقص، مزاح کا حسین امتزاج: شارجہ بک فیئر میں پریوں کی کہانیاں حقیقت بن گئیں
15 November 2026