پی ٹی آئی احتجاج: رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے کے مقدمے میں پیشرفت
Web Desk
17 November 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 نومبر 2024ء کے احتجاج کے دوران سری نگر ہائی وے پر رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے کچلنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم ہاشمی عباسی کی بعد از گرفتاری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے اسے دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس شاہ رخ ارجمند پر مشتمل بینچ نے پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد منظور احمد ججہ کی جانب سے دائر ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ ٹرائل کورٹ نے تکنیکی بنیادوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے مزید انکوائری کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی تھی۔ عدالت نے قرار دیا کہ پولیس کے مطابق ملزم پہلے ہی ایک اور مقدمے میں پولیس حراست میں ہے، لہٰذا ضمانت کی درخواست دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے فریقین کو 25 نومبر کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے اور ٹرائل کورٹ کو قانون کے مطابق ازسرِنو سماعت کر کے فیصلہ سنانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کروایا جائے: فاروق ستار
17 November 2026
لاہور: کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس برطرف
17 November 2026
پنجاب: پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجرا کا نیا قانونی طریقہ متعارف کرانے کا فیصلہ
17 November 2026
اسحاق ڈار سے ترکمانی وزیر خارجہ کی ملاقات، زیرِ التوا مسائل کے حل پر زور
17 November 2026
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، قریبی روابط اور تعاون پر اتفاق
17 November 2026
مال گاڑی کو حادثہ، انجن سمیت 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
17 November 2026
عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ
17 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
17 November 2026